Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی ،ستلج میں سیلاب درجنوں دیہات زیر آب

11 months ago
A A
پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی ،ستلج میں سیلاب درجنوں دیہات زیر آب
Share on FacebookWhatsApp

لاہور (پاک ترک نیوز ) آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، مون سون بارشوں کا 8 واں اسپیل 27 اگست تک جاری رہے گا۔
لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارشیں ہوں گی۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
ڈی جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 29 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے، دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ملحقہ اضلاع میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی، درجنوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں جبکہ ایک نوجوان بھی دریا میں گر گیا، پنجاب میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پانی کی سطح میں اضافے کے باعث پاکستانی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
فلڈ وارننگ سینٹر کے مطابق گنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے کے سیلاب کے پیش نظر قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن میں دریا کے کنارے قائم آبادیوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
قصور کے ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 21.30 فٹ اور بہاؤ ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، اونچے درجے کے سیلاب سے 72 دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آ چکی ہے، نگر ایمن پورہ، مبوکی، بستی ابرہیم، ماہی والا، فتی والا سمیت 30 سے زائد دیہات کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ علاقوں سے انخلا کے لیے مساجد میں اعلانات کرائے جا رہے ہیں، لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے انخلا ہو گا، دریا کے پار جانے پر پابندی ہو گی۔
دریائے ستلج میں بونگہ احسان کے قریب نوجوان دریا میں گر کر ڈوب گیا، نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، موضع سنتیکا، عاکوکا اور بھوریکا کے مقام سے چھوٹے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، پانی فصلوں میں داخل ہو گیا، متعدد آبادیاں زیر آب آ چکی ہیں جبکہ دریائی پٹی سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے اور علاقہ مکینوں کی نقل مکانی جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، لوگوں کو مال مویشیوں سمیت دریائی علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی، سیکڑوں ایکڑ اراضی ڈوب چکی ہے۔
دریائے ستلج میں بابا فرید پل پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی، ستلج کے اطراف میں آباد لوگوں کو فوری نقل مکانی کی ہدایت کر دی گئی، متاثرہ افراد کیلئے 6 ریسکیو ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

Tags: indiapunjabrainsatluj
ShareSend

Related Posts

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا
Pakistan

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
18 people killed in accidents during rains in Khyber Pakhtunkhwa
Pakistan

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے دوران حادثات،18افراد جاں بحق

22 July , 2026
بارش کا پانی جمع نہیں ہونا چاہیئے ،وزیراعلیٰ پنجاب
Pakistan

بارش کا پانی جمع نہیں ہونا چاہیئے ،وزیراعلیٰ پنجاب

21 July , 2026
Rains in Punjab and Khyber Pakhtunkhwa
The 3 most important

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشیں

21 July , 2026
Low-lying areas in Lahore were inundated by heavy rain.
Latest

لاہور میں تیز بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے

20 July , 2026
Rains wreak havoc in Khyber Pakhtunkhwa, flooding in Lahore
Latest

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی ،لاہور میں رم جھم

20 July , 2026
Next Post
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلادیش کے 2 روزہ دورے پر روانہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلادیش کے 2 روزہ دورے پر روانہ

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu