اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے بیٹھنے کی ترتیب سے متعلق اراکین پارلیمنٹ کی شکایات کا نوٹس لیے لیا ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل اور دیگر حکام بھی شامل۔ وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج کابینہ بلاک میں طلب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا چھٹی نسل کا جے-36، آسمانوں کا نیا بادشاہ؟
ذرائع کے مطابق کمیٹی سرکاری تقاریب میں بیٹھنے کی ترتیب سے متعلق اراکین پارلیمنٹ کی شکایات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی اراکین پارلیمنٹ کی شکایات اور تجاویز کی روشنی میں سفارشات وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔
سینیٹرانوشہ رحمان نے وارنٹ آف پریسی ڈینس سے متعلق معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا۔قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے تفصیلی غور کے بعد وزیر اعظم کو سفارشات ارسال کی تھیں،موجودہ طریقہ کار میں اراکین پارلیمنٹ کو سرکاری تقاریب میں پندھرویں نمبر پر بٹھایا جاتا ہے












