واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود ایک شخص سے ٹکراگیا۔
ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مطابق فرنٹیئر ائیرلائنز کی پرواز 4345 نے تقریباً 11 بج کر 19 منٹ پر ٹیک آف کے دوران ایک شخص کو ٹکر ماری
برطانوی میڈیا کے مطابق ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے متاثر شخص ائیرپورٹ کے اطراف لگی باڑ عبور کرکے ائیر پورٹ میں داخل ہوگیا اور 2 منٹ بعد ہی طیارے سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا۔
فرنٹیئر ایئرلائنز نے بتایا کہ ائیربس A321 طیارہ لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہو رہا تھا، طیارے میں 224 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے۔












