لاہور (پاک ترک نیوز )بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شکست پاکستان کو ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ اور نیچے لے گئی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم اب آٹھویں نمبر پر چلی گئی۔پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز سے پہلے آٹھویں نمبر پر براجمان ہے ،بنگلہ دیش ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی،ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی پہلی اور نیوزی لینڈ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے












