Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

سمندر پار پاکستانیوں کی ایک برس کے دوران ریکارڈ 38.3ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر

1 year ago
A A
سمندر پار پاکستانیوں کی ایک برس کے دوران ریکارڈ 38.3ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر
Share on FacebookWhatsApp

از: سہیل شہریار
حکومت پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کے حوالے سے پچھلے مالی سال 2024-25کے حتمی اعداد وشمار کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جن میں تازہ اضافہ سال بھر میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی 38.3ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھی شامل ہو گئی ہیں۔
اگرچہ ماہرین معیشت کے گروپ کی رائے ہے کہ ترسیلات زر میںاضافے سےحکومت کا کوئی زیادہ لینا دینا نہیں ۔مگر حکومت اس کا سہرا اپنے سر سجانے پر مصر ہے۔ چنانچہ وزیر اعظم صاحب سمیت وزیر ومشیر ریکارڈ ترسیلات زرکو ایک بڑا کارنامہ گردانتے ہوئے اسے قومی معیشت اورحکومتی پالیسی اقدامات پر سمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا عکاس قرار دے رہے ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی تحقیق کی بھی رائےہے کہ جب ملک کے معاشی حالات بہتر ہوتے ہیں اور جب ترسیلات زر اور ملکی اقتصادی سرگرمیوں کے مابین مثبت تعلق ہوتا ہے تو تارکین وطن زیادہ ترسیلات بھیجتے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہےکہ جولائی تا جون 2024-25کے دوران ترسیلات زرمیں 26.6 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 38.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جبکہ مالی سال 2023-24کے دوران موصول ہونے والی ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر تھیں۔
اسی طرح سال بہ سال کی بنیاد پرجون 2025 میں کارکنوں کی ترسیلات زر 7.9 فیصد بڑھ کر 3.406 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جو کہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے دوران 3.158 ارب ڈالر تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 کے دوران سعودی عرب 823.2ملین ڈالراور متحدہ عرب امارات717.2 ملین ڈالر کےساتھ ترسیلات زر کی آمد کے سب سے بڑے ذرائع تھے۔ جن کے بعد برطانیہ537.6 ملین ڈالراور امریکہ 281.2ملین ڈالرکے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پررہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام لانے کے بعد معاشی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ تارکین وطن کی گرانقدر شراکت اور قومی معیشت میں ان کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔جبکہ تازہ مثبت معاشی اشاریے "حکومت کی درست سمت میں پالیسیوں کا مظہر” ہیں۔

Tags: #economy#overseasepakistaniremetans
ShareSend

Related Posts

Economy is moving in the right direction, says Finance Minister in post-budget conference
Latest

معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ کانفرنس

13 June , 2026
Significant improvement in economic stability, investment and exports in Pakistan
The 3 most important

پاکستان میں معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں بہتری

10 June , 2026
How to know if a 5000 rupee note is fake or real
Latest

5000کا جعلی نوٹ ہے یا اصلی ،کیسے پتہ چلے گا

3 June , 2026
Subsidies for electricity consumers up to 200 units are not being abolished, says Ministry of Energy
Latest

200یونٹ تک بجلی صارفین کی سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی ،وزارت توانائی

26 May , 2026
Pakistan receives over $11 billion in foreign aid in 10 months
Latest

پاکستان کو 10ماہ میں 11ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی معاونت

20 May , 2026
Pakistan's fiscal deficit reaches Rs 856 billion in 9 months
Latest

9ماہ میں پاکستان کا مالی خسارہ 856ارب روپے تک پہنچ گیا

13 May , 2026
Next Post
معیشت مستحکم، غذائی اشیاء کی قیمتیں کم، زیادہ ہوتی رہتی ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

معیشت مستحکم، غذائی اشیاء کی قیمتیں کم، زیادہ ہوتی رہتی ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu