راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) سکیورٹی فورسز کی وانامیں بروقت کارروائی، دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ، سکیورٹی فورسزنے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سےبچالیا۔
سکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان لوئر کےعلاقے وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلےہی تباہ کردی،گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا، فورسز نے خودکش حملے کیلئے تیارگاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی اور آبادی سے دور جانے پر ہی اسے نشانہ بنایا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی کامیاب کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اورموٹر سائیکل تباہ جبکہ ایک خارجی جہنم واصل،5 زخمی ہوئے،دہشتگردی کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سیکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔












