Sunday , 26 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے

2 months ago
A A
Israel and Iran attack each other
Share on FacebookWhatsApp

تہران ( پاک ترک نیوز) مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کو تحمل کا مشورہ دیے جانے کے باوجود اسرائیلی فوج نے ایران کے مختلف علاقوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ، جبکہ ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل حملے کر کے خطے میں کشیدگی کو نئی سطح پر پہنچا دیا ۔

ایرانی ذرائع کے مطابق دارالحکومت تہران، تبریز، اصفہان اور کرج میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظام بھی متحرک ہو گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی اور وسطی ایران میں فوجی تنصیبات اور حساس اہداف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے ایران کے اندر بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملے کیے۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

اس سے قبل رات گئے ایران نے بیروت پر اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں اسرائیل پر میزائل حملہ کیا تھا۔ ایرانی میزائلوں کے باعث وسطی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جبکہ متعدد شہروں میں شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا اور فوری طور پر کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل ایران پر حملہ کرتا ہے تو امریکا اس کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی میزائل حملوں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا، اس لیے امید ہے کہ اسرائیل مزید جوابی کارروائی سے گریز کرے گا۔ ان کے بقول ایران نے اپنا ردعمل دے دیا ہے اور اب سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیئے

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی کے باوجود واشنگٹن کی خواہش ہے کہ تہران مذاکرات کی میز پر واپس آئے اور ایک جامع معاہدہ طے پائے۔

تاہم امریکی صدر نے خبردار بھی کیا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں اور معاہدہ نہ ہو سکا تو ایران کے خلاف دیگر آپشنز، جن میں کمانڈو آپریشن بھی شامل ہو سکتا ہے، زیر غور لائے جا سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست حملوں کا سلسلہ پورے خطے کو ایک وسیع تنازع کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ عالمی طاقتیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ سمیت مختلف ممالک نے فریقین سے تحمل اور سفارتی راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ کشیدگی میں کمی نہ آئی تو نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی توانائی منڈیاں اور بین الاقوامی سلامتی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

Tags: #isrealattackiran
ShareSend

Related Posts

Middle East Conflict Saudi Military Coalition Enters the Fray
Latest

مشرق وسطیٰ کی جنگ ،سعودی فوجی اتحاد میدان میں آ گیا

25 July , 2026
Saudi-led coalition launches airstrikes on Houthis in Yemen
Latest

سعودی فوجی اتحاد کے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے

25 July , 2026
US attacks on Iran for the thirteenth consecutive night.
Latest

امریکہ کے ایران پر مسلسل تیرہویں رات حملے

24 July , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ
Latest

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
تجارتی جہازوں پر حملے ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اہم ترین 2

تجارتی جہازوں پر حملے ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ

23 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران
اہم ترین 2

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
Next Post
Tax relief proposal for salaried class awaits IMF approval

تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریلیف کی تجویز، آئی ایم ایف منظوری کا انتظار

Read this too

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

25 July , 2026
ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم کے آزادکشمیرمیں امیدوار دستبردار، ن لیگ کی حمایت کا اعلان

25 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

25 July , 2026
نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

25 July , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu