نئی دہلی (پاک ترک نیوز ) نئی دہلی کی عدالت نے بھارتی اداکار راج پال یادیو کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے ،راج پال یادیو کے خلاف متعدد چیک باؤنس ہونے کے مقدمات درج تھے ،جسٹس سورنا کانتا شرما نے سات مختلف مقدمات میں اداکار کو سزا سنائی ، عدالت نے راج پال یادیو کی سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی اور نچلی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اسٹیج، فلم اور ٹی وی کا بے مثال فنکار ننھا
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ساتوں مقدمات میں دی گئی سزائیں بیک وقت نافذ ہوں گی۔ہائیکورٹ نے راج پال یادیو کو ہر مقدمے میں شکایت کنندہ کو ایک کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ایک لاکھ چار ہزار روپے اور ریاست کے حق میں 75 ہزار اور 25 ہزار روپے اضافی ادا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی
نئی دہلی کی عدالت کی طرف سے راج پال یادیو کی اہلیہ رادھا راج پال یادیو پر بھی ہر مقدمے میں پانچ کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔عدالت نے انہیں دو ماہ کے اندر اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت بھی دے دی۔












