لاہور( پاک تر ک نیوز) پنجاب میں اپنی چھت، محفوظ چھت پراجیکٹ سانحہ کاہنہ کے شہید بچوں سے موسوم کر دیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”اپنی چھت، محفوظ چھت“پراجیکٹ پورٹل لانچ کردیا،پراجیکٹ کی قسط کم کر کے 14ہزار ماہانہ کی بجائے تقریباً 4700سے9300ماہانہ قسط مقررکر دی گئی ،پنجاب کے شہری اپنے گھر کی چھت کو محفوظ اورمضبوط بنانے کیلئے 5لاکھ کابلا سود قرض حاصل کرسکیں گے۔
شہری اپنے گھر میں اضافی کمرے،دوسری منزل وغیرہ بنانے کیلئے بھی10لاکھ کا بلاسودلون لے سکیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالاامین مینگل اورٹیم کو شاباش دی ہے ۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے”اپنی چھت،محفوظ چھت“پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ”اپنی چھت،محفوظ چھت“پراجیکٹ پورٹل کے اجراء پر اظہار تشکر کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا گھر محض اینٹ پتھر کا مجموعہ نہیں بلکہ تحفظ کی علامت ہے۔گھر ایسے محفوظ ہوتا ہے کہ بچے ماں کے ساتھ تحفظ محفوظ کرتے ہیں۔اپنامحفوظ گھر انسان کو احساس تحفظ دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ضروری قرار
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کاہنہ میں ہونے والا سانحہ دل دہلا دینے والا تھا۔تعمیر کے دوران چھت گرنے سے 14معصوم بچے چلے گئے۔سانحہ کاہنہ کی وجہ سے میں رات بھر سو نہ سکی۔
وزیراعلیٰ نے کہا وہ گھر جوگرمی سردی،بارش دھوپ میں تحفظ کی ضمانت ہے وہی مصیبت کا باعث بن جائے۔جن ماں باپ کے بچے دنیا سے چلے گئے ان کا کیا حال ہوگا،ماں کا دکھ کوئی ماں ہی جان سکتی ہے۔میں نے سانحہ کاہنہ کی متاثرہ ماں کا نہ ختم ہونے والا دکھ دیکھا اورمحسوس کیا۔












