لندن ( پاک ترک نیوز) برطانیہ میں زیادہ آمدنی رکھنے والے تارکینِ وطن سخت امیگریشن قوانین کے باعث ملک چھوڑنے پر مجبور ہو سکتے ہیں، نئی رپورٹ نے وزراء کے اس منصوبے پر سوالات اٹھا دیئے جس کے تحت مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے درکار مدت کو پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔تجزیے کے مطابق زیادہ آمدنی والے تارکینِ وطن کے طویل عرصے تک برطانیہ میں رہنے کے امکانات کم ہوتے ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے مستقل رہائش کے قوانین سخت کیے جانے سے وہ مزید حوصلہ شکنی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں تقریباً 9 لاکھ افراد کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کا مقصد طویل مدتی ہجرت کے رجحانات اور پالیسی میں تبدیلیوں کے ممکنہ اثرات کو سمجھنا ہے، جن میں لیبر کی کمی، آبادی کے تخمینے اور سرکاری مالیات شامل ہیں۔












