Thursday , 23 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

نیوکلیئر جنگ کا خطرہ بڑھ گیا؟ شمالی کوریا نے ایٹمی طاقت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

4 weeks ago
A A
Has the risk of nuclear war increased North Korea has decided to increase its nuclear power.
Share on FacebookWhatsApp

لاہور( پاک ترک نیوز) دنیا ایک بار پھر ایٹمی کشیدگی کے سائے میں آ گئی؟ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ایسا بیان دے دیا ہے جس نے عالمی طاقتوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق حکمران ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ اُن نے اعلان کیا کہ موجودہ عالمی حالات میں ملک کی جوہری صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر یقینی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شمالی کوریا کو ایک طاقتور جوہری ریاست کے طور پر اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔

کم جونگ اُن نے امریکا اور جنوبی کوریا پر خطے میں تناؤ بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے، جوہری پروگرام کو وسعت دینے اور نئے جنگی سازوسامان کی تیاری تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

شمالی کوریائی رہنما نے عالمی طاقتوں کی پالیسیوں پر بھی شدید تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ بعض طاقتور ممالک کی بالادستی کی خواہش دنیا کے مختلف خطوں میں تنازعات اور خونریزی کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے یورپ اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا ذمہ دار بھی امریکا کو قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے نیامیزائل بنا لیا ،خطرناک ٹیکنالوجی ،ایٹمی خطرہ؟

رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن نے واضح کیا کہ جوہری قوت میں مسلسل اضافہ اور جدید ایٹمی صلاحیتوں کی ترقی ہی موجودہ بین الاقوامی سیاسی اور فوجی حالات کا مؤثر جواب ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے روایتی فوجی طاقت بڑھانے اور 10 ہزار ٹن وزنی اسٹریٹجک گائیڈڈ میزائل کروزر کی تعمیر کے منصوبے کو بھی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

کم جونگ اُن کے اس اعلان کے بعد ایک بار پھر سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا دنیا نئی ایٹمی کشیدگی کی طرف بڑھ رہی ہے، یا یہ صرف طاقت کے اظہار کی ایک نئی حکمت عملی ہے؟

Tags: #northkorea#nuclearkimjongun
ShareSend

Related Posts

Major breakthrough in the UK's nuclear industry
Latest

برطانیہ کی جوہری صنعت میں بڑی پیش رفت

3 July , 2026
North Korea has built a new missile, dangerous technology, nuclear threat
Latest

شمالی کوریا نے نیامیزائل بنا لیا ،خطرناک ٹیکنالوجی ،ایٹمی خطرہ؟

31 March , 2026
Is Iran close to building a nuclear bomb
Latest

کیا ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ گیا؟

12 March , 2026
یورینیم افزودگی بنیادی حق ہے، کسی صورت نہیں روک سکتے، ایرانی وزیر خارجہ
Latest

یورینیم افزودگی بنیادی حق ہے، کسی صورت نہیں روک سکتے، ایرانی وزیر خارجہ

22 July , 2025
Next Post
Foreigners allowed to buy property in Saudi Arabia

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu