نیو یارک ( پاک ترک نیوز) امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ممکن ہے غزہ جنگ کسی بھی وقت ختم ہو جائے۔
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم رہنماؤں کے ساتھ ملاقات بہت کامیاب رہی۔ اور ایسی چیز کو ختم کریں گے جو ہم نے شروع نہیں کیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ غزہ جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اور ممکن ہے غزہ جنگ کسی بھی وقت ختم ہو جائے۔
ٹرمپ نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو غزہ سے رہا کروائیں گے۔ جبکہ ہم نیٹو کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ روس کو یوکرین میں جنگ بند کرنا ہو گی۔ کیونکہ امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔












