Saturday , 25 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

افسروں کی مفت بجلی بند

3 months ago
A A
Free electricity for officers cut off
Share on FacebookWhatsApp

لاہور( پاک ترک نیوز) مفت بجلی کا کھیل ختم ،اشرافیہ پر ضرب کاری ،عدالت نے سب کچھ بدل دیا ، برسوں سے مفت بجلی لینے والے افسران اب بجلی کا بل دیں گے ، مفت یونٹس ختم کر دیئے گئے۔کیا یہ واقعی عوام کی جیت ہے؟ یا کہانی ابھی باقی ہے؟
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کی موجیں ختم ہو گئیں ،لاہور ہائی کورٹ نے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا حکومتی فیصلے کے حق میں فیصلہ سنا دیا ،وہ سہولت جو برسوں سے خاموشی سے چل رہی تھی،وہ سب کچھ ایک ہی فیصلے سے ختم ہو گی ،کیا واقعی اب طاقتور افسران بھی عام شہری کی طرح بجلی کا بل دیں گے؟


کھیل بدل گیا ، فیصلہ آ گیا ،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے ملک بھر کے بجلی کی تقسیم کار کمپنوں کےملازمین میں ہلچل مچ گئی ۔لاہور ہائیکورٹ نے بڑا اور اہم فیصلہ سناتے ہوئے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو ملنے والے مفت بجلی یونٹس ختم کرنا مکمل طور پر درست قرار دے دیا۔
ان افسران کو ہر ماہ 450 سے لے کر 1300 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کی جا رہی تھی، جس پر عوام کی جانب سے شدید اعتراضات سامنے آتے رہے۔عدالت نے فیصلے میں لکھا مفت بجلی یونٹس کوئی آئینی یا قانونی حق نہیں بلکہ صرف ایک سہولت تھی، جسے حکومت جب چاہے ختم کر سکتی ہے۔واپڈا، ڈسکوز، جینکوز، این ٹی ڈی سی اور پی آئی ٹی سی جیسے ادارے چونکہ حکومتی ملکیت ہیں، اس لیے حکومت کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ ان کے لیے پالیسیاں بنائے یا تبدیل کرے۔پالیسی معاملات میں مداخلت کرنا عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اور جب تک کوئی فیصلہ آئین کے خلاف نہ ہو، اسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔مفت یونٹس ختم کرنے سے افسران کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوا، اور نہ ہی ان کی تنخواہ یا ملازمت متاثر ہوئی ہے۔


وفاقی وزیر توانائی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے کہتے ہیں مفت بجلی یونٹس اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے موجودہ حکومت نے پورا کر دیا ہے، اور یہ ملکی معیشت کی بہتری کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ملک کو درپیش مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے ایسے سخت مگر ضروری فیصلے کرنا ناگزیر ہو چکے ہیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد واقعی عوام کےلیے ریلیف ثابت ہو گا ،یا عوام کو اسی طرح مہنگی بجلی ملتی رہے گی ،اس کا فیصلہ آںے والا وقت کرے گا۔

Tags: #electricenergyunits
ShareSend

Related Posts

US takes a major step towards advanced nuclear energy; 1,100-megawatt power project launched.
Latest

امریکا کا جدید جوہری توانائی کی جانب بڑا قدم، 1100میگاواٹ بجلی منصوبے کا آغاز

16 July , 2026
Revolutionary Guards announce halt to all energy exports from the Middle East.
Latest

پاسداران انقلاب کا مشرق وسطیٰ سے تمام توانائی برآمدات روکنے کا اعلان

16 July , 2026
How many solar panels would be needed to replace a nuclear reactor
Latest

ایک جوہری ری ایکٹر کی جگہ کتنے سولر پینلز درکار ہوں گے؟

18 June , 2026
Decision to remove illegal industrial units established in residential areas of Punjab
Latest

پنجاب کے رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی صنعتی یونٹس ہٹانے کا فیصلہ

10 June , 2026
Government's efforts to get Chinese IPPs to agree to revised contracts
اہم ترین 2

حکومت کی چینی آئی پی پیز سے نظرثانی شدہ معاہدوں پر رضامندی حاصل کرنے کی کوششیں

18 May , 2026
Government preparing to increase gas prices after electricity
Latest

حکومت کی بجلی کے بعد گیس کی قیمت بڑھانے کی تیاری

13 May , 2026
Next Post
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

Read this too

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم

24 July , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 July , 2026
پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز

24 July , 2026
چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 July , 2026
Attack by the Kharijite faction thwarted; 12 terrorists killed, 15 soldiers martyred.

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu