Tuesday , 28 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

یورپی یونین کا پناہ کے متلاشی افراد کیلئے آف شور مراکز بنانے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل

5 months ago
A A
EU's plan to create offshore centers for asylum seekers enters final stages
Share on FacebookWhatsApp

از:سہیل شہریار
جہاں یورپی یونین کی جانب سےمہاجرین اور پناہ کے متلاشیوں کے لیے آف شور مراکز بنانےکا منصوبہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔ وہیں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے رکن ملکوں کو غیر قانونی مہاجرین کے خلاف سخت قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔
یورپی پارلیمنٹ کی جاری کردہ معلومات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں قانونی تبدیلیوں کے لیے ووٹنگ میں مرکز، دائیں اور انتہائی دائیں بازو کے ممبران نےتبدیلیوں کے حق میں ووٹ دیا جو یورپی ملکوں کے حکام کو پناہ کے متلاشیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے مزید اختیارات فراہم کریںگی۔ جس میں غیر قانونی مہاجرین کو ان ممالک کو بھیجنا بھی شامل ہے۔


نئے قوانین کے تحت جن کا اطلاق جون سے متوقع ہے۔ سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو یورپی یونین سے باہر کسی ملک میں ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔ چاہے وہ صرف اس سے گزرےہو ںیا ایسی جگہ جہاں سے ان کا کوئی تعلق نہ ہو۔ اس سلسلے میں یورپی حکومتوں کی جانب سے پناہ کے متلاشیوںکو وصول کرنے کے لئے مختلف ریاستوں کے ساتھ معاہدے کئے جا رہے ہیں۔اس میں البانیہ کے ساتھ اٹلی کے معاہدے اور یوگنڈا کے ساتھ ڈچ حکومت کے ایسے لوگوں کی ملک بدری کے معاہدے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے جن کے ہالینڈ میں پناہ کے دعوے مسترد کر دیے گئے ہیں۔
اسی ضمن میںایک الگ ووٹ میںیورپی پارلیمنٹ نے "محفوظ تیسرے ممالک” کی یورپی یونین کی فہرست بنانے کے لیے بھی ووٹ دیاہے۔ جس کے نتیجے میں فہرست میں شامل ملکوں کے شہریوں کے لئے یورپی یونین میں سیاسی پناہ کا دعوی کرنا مشکل ہو جائے گا۔اس فہرست میں جارجیا اور ترکی سمیت یورپی یونین کے تمام امیدوار ممالک شامل ہیں، جہاں یورپی یونین نے 2025 میں اپوزیشن کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ محفوظ فہرست میں بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، کوسوو، مراکش اور تیونس بھی شامل ہیں۔مگر تیونس کی فہرست میں شمولیت پر انسانی حقوق کی تنظیموں کے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یورپی یونین 2015 میں13 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے پناہ کا دعویٰ کرنے سے پیدا ہونے والے مہاجرین کے بحران کے بعد سے اس ضمن میں قوانین کو سخت کرنے کی کاوشوں میں مصروف ہیں۔اور حالیہ برسوں کے دوران پورےیورپ میں قوم پرست اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے انتخابی عمل مین آگے آنےکے ساتھ اس رجحان میں تیزی آئی ہے۔جبکہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے 2024میںیورپی ملکوں میں پناہ کے متلاشیوں کی اپنےدعووں میں ناکامی پر انکے لئے آف شور ریٹرن ہب کے تصور کی توثیق کی تھی۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے مطابق گزشتہ سال 2025میں 155,100 افراد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بحیرہ روم میں غیر محفوظ کشتیوں میں سفر کیا۔ اس دوران 1,953 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔جبکہ ہلاکتوں کا سلسلہ 2026 میں بھی جاری رہی۔ گزشتہ ماہ تیونس سے آنے والی ایک کشتی سمندری طوفان کی زد میں آنے سے 380 افراد کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔
نئے یورپی اقدامات کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ انسانی اسمگلروں کے کاروباری ماڈل کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔تاہم جن لوگوں کو حقیقی طور پر تحفظ کی ضرورت ہے انہیں یہ ضرور ملنا چاہیے۔مگر یہ ضروری نہیں کہ ایسا یورپی یونین میں ہی ہو۔ ایک تیسرے محفوظ ملک میں بھی مؤثر تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔


بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی نے یورپی یونین کے حالیہ ووٹوں کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے محفوظ تیسرے ملک کے قوانین لوگوں کو ان ممالک میں جانے پر مجبور کر سکتے ہیں جہاں انہوں نے کبھی قدم نہیں رکھا ہو گا – ایسی جگہوں پر جہاں ان کی کوئی کمیونٹی نہیں ہے، وہ زبان نہیں بولتے اور وہاں انہیں بدسلوکی اور استحصال کے حقیقی خطرے کا سامنا ہے۔

Tags: europeunionimmigrantsoffshore
ShareSend

Related Posts

Human Rights Watch criticizes European Union over ties with the Taliban.
Latest

ہیومن رائٹس واچ کی طالبان سے روابط پر یورپی یونین پر تنقید

July 9, 2026
Which people have special privileges to enter the United States without a visa
Latest

امریکا میں ویزے کے بغیر داخلہ، کن افراد کو خصوصی سہولت حاصل ہے؟

19 June , 2026
New York Mayor Orders More Steps to Protect Immigrants
Latest

میئر نیویارک کا تارکین وطن کے تحفط کیلئے مزید اقدامات کرنے کا حکم

23 May , 2026
Deputy Prime Minister Ishaq Dar's telephone conversation with the Vice President of the European Union
Latest

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی نائب صدرسے ٹیلیفونک رابطہ

30 April , 2026
The European Union is Pakistan's largest trading partner, says the Prime Minister
Most important

یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے،وزیراعظم

28 April , 2026
What is the difference between a US immigrant and tourist visa
Latest

امریکا کے امیگرنٹ اور ٹورسٹ ویزہ میں کیا فرق ہے؟

16 January , 2026
Next Post
India's fighter jets become flying coffins, another Tejas crashes

بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ

Read this too

Foreign gifts from the President, Prime Minister and federal ministers collected at Tosha Khana

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع

28 July , 2026
US-Iran ceasefire, huge drop in oil prices in the global market

امریکا ،ایران جنگ بندی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

28 July , 2026
Management of the Strait of Hormuz Oman proposes a regional mechanism to Iran.

آبنائے ہرمز کا انتظام۔ عمان کی ایران کو علاقائی میکانزم کی تجویز

28 July , 2026
Decision to add three more modern aircraft to Airblue's fleet.

ایئر بلیو کے بیڑے میں مزید تین جدید طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

28 July , 2026
The US should honor its pledge regarding reciprocal tariffs China.

امریکہ متبال محصولات کے بارے میں وعدے کی پاسداری کرے۔چین

28 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu