Saturday , 25 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

چین کا خاموش وار، امریکا کا خلائی غلبہ خطرے میں

3 months ago
A A
China's silent war, America's space dominance in danger
Share on FacebookWhatsApp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) خلا میں ایک نئی دوڑ شروع ہو گئی ،جہاں ایک طرف امریکا کا خلائی غلبہ کمزور پڑ رہا ہے وہیں چین خاموشی سے بڑی چال چل رہا ہے۔چین نے اپنے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کو دوگنا کرنے کا اعلان کر دیا۔
چین نے اپنے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کو توسیع دینے کے منصوبوں کی تصدیق کر دی ،منصوبے کے تحت اس کا حجم ممکنہ طور پر دوگنا سے بھی زیادہ کیا جائے گا تاکہ بڑھتی ہوئی سائنسی ضروریات پوری کی جا سکیں اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
انٹرنیشنل اسپیل اسٹیسن اور تیانگونگ اس وقت زمین کے نچلے مدار میں کام کرنے والے واحد خلائی اسٹیشن ہیں۔ آئی ایس ایس، جس کی قیادت ناسا کر رہا ہے ۔اس کی تعمیر میں 15 ممالک نے حصہ لیا، خلا میں سب سے بڑا ڈھانچہ ہے اور اب تک 3,000 سے زائد سائنسی تجربات کا مرکز رہ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا نیا انقلاب ،16سال تک چلنے والی بیٹری تیار


ناسا کا منصوبہ ہے کہ آئی ایس ایس کو دو ہزار اکتیس کے اوائل میں ریٹائر کر دیا جائے، جس کے لیے اسپیس ایکس کی تیار کردہ ایک خصوصی ڈی-آربٹ گاڑی استعمال کی جائے گی تاکہ اسے جنوبی بحرالکاہل کے اوپر کنٹرولڈ انداز میں زمین کی فضا میں داخل کرایا جا سکے۔
چین کا ۔۔ٹی ۔۔شکل کا تیانگونگ اسٹیشن پہلے ایک چوتھے ماڈیول سے لیس کیا جائے گا، ججس سے اس کی شکل کراس جیسی ہو جائے گی،نیا ماڈیول متعدد ڈاکنگ پورٹس پر مشتمل ہوگا، جن میں مستقبل کے دو لیبارٹری یونٹس کے لیے بھی جگہ ہوگی، جس سے چھ ماڈیولز پر مشتمل تقریباً 180 ٹن وزنی ڈھانچہ قائم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ تاہم، اس توسیع کے لیے ابھی کوئی حتمی ٹائم لائن جاری نہیں کی گئی۔


تیانگونگ کو دو ہزار میں مکمل کیا گیا تھا، اس کے بعد سے خلا باز اس پر 260 سے زائد سائنسی تجربات اور 26 خلائی چہل قدمیاں کر چکے ہیں۔ دو درجن سے زائد چینی خلا باز یہاں قیام کر چکے ہیں، جبکہ پاکستان، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خلا بازوں کی بھی رواں سال کے اوائل میں مشنز میں شمولیت متوقع ہے۔
اس وقت تیانگونگ میں تقریباً 110 مکعب میٹر رہائشی جگہ موجود ہے، جو تقریباً تین بیڈ روم فلیٹ کے برابر ہے۔ یہ اسٹیشن طویل مشنز کے لیے تین خلا بازوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ، جبکہ عملے کی تبدیلی کے دوران چھ افراد تک کی گنجائش رکھتا ہے۔
منصوبہ بند نیا ماڈیول تیانھے سے بڑا ہوگا اور اس میں خلائی چہل قدمیوں کے لیے ایک نیا ایئرلاک بھی شامل ہوگا، جس سے کارگو اور انسانی مشنز کی بڑھتی ہوئی آمدورفت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔ تیانگونگ کی متوقع عمر 15 سال ہے۔ اپنے ابتدائی پانچ سالوں میں چینی خلا بازوں نے سب سے طویل خلائی چہل قدمی کا ریکارڈ بھی قائم کیا، جو 9 گھنٹے اور 6 منٹ پر مشتمل تھی، اور اس نے ناسا کے 22 سال پرانے ریکارڈ 8 گھنٹے 56 منٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Tags: #americachinaspacetechnology
ShareSend

Related Posts

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ
Most important

چین ،روس ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے تو بہت برا ہو گا،ٹرمپ

24 July , 2026
Agreement between Pakistani and Chinese companies to set up electric vehicle charging stations.
Latest

پاکستان اور چین کی کمپنیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ

23 July , 2026
Pakistan advises Iran, US to resolve dispute through talks and diplomacy
Latest

پاکستان کا ایران،امریکہ کو مذاکرات اور سفارت کاری سے تنازع کے حل کا مشورہ

23 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.
Latest

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026
US needs more funds for war with Iran
Latest

ایران سے جنگ کیلئے امریکہ کو مزید فنڈز درکار

22 July , 2026
The world acknowledges Pakistan's role as a mediator in the Iran-US conflict.
Latest

ایران امریکہ جنگ،پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف

22 July , 2026
Next Post
Steve Witkoff We are in contact with Iran

ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں ،اسٹیو وٹکوف

Read this too

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

نواز شریف کا وعدہ پورا،آزاد کشمیر کیلئے 10الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا

25 July , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 July , 2026
سونا پھر مہنگا ہو گیا

سونا پھر مہنگا ہو گیا

25 July , 2026
وزیراعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

وزیراعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

25 July , 2026
Middle East Conflict Saudi Military Coalition Enters the Fray

مشرق وسطیٰ کی جنگ ،سعودی فوجی اتحاد میدان میں آ گیا

25 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu