کینبرا ( پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اب انڈیا میں کھیلی جائے گی۔کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کا پہلا میچ بھارت میں کروانے کی تصدیق کر دی۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ساتھ بی بی ایل کے بھارت میں کروانے کا اعلان کیا۔
بی بی ایل کا پہلا میچ میلبرن رینیگیڈز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان 12 دسمبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بی بی ایل کی تاریخ میں پہلی بار کوئی میچ دوسرے ملک میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ ،مینز سنگلز کے سیمی فائنل آج ہوں گے
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق چنئی میں مون سون کی وجہ سے بی بی ایل کے پہلے میچ کے پلیئنگ کنڈیشنز اور کٹ آف ٹائم میں بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے،بی بی ایل کا شیڈول اگلے ہفتے آنے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پہلا میچ کھیلنے کے بعد دونوں ٹیمیں واپس آسٹریلیا آئیں گی۔












