ماسکو ( پاک ترک نیوز) افغانستان اور روس نے فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر د دیئے ، ماسکو میں منعقدہ بین الاقوامی سکیورٹی فورم کے دوران فوجی و تکنیکی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ حکام نے معاہدے کی تفصیلات عوامی طور پر جاری نہیں کیں، تاہم توقع ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کی اسلامی امارت اور روس کے درمیان سفارتی روابط میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس ماہ کے آغاز میں بشکیک میں سرگئی شوئیگو نے کہا تھا کہ روس نے اسلامی امارت افغانستان کے ساتھ براہِ راست رابطے قائم کر لیے ہیں اور وہ افغانستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ “مکمل شراکت داری” کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔ انہوں نے خطے کے دیگر ممالک پر بھی زور دیا تھا کہ وہ کابل کے ساتھ روابط کو مزید وسعت دیں۔
صلاحیتوں کو تیز ترین رفتار سے بڑھا رہا ہے۔












