Wednesday , 22 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

2025،مختلف ممالک میں 67صحافی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے جان کی بازی ہار گئے

7 months ago
A A
2025, 67 journalists in different countries lost their lives while carrying out their duties
Share on FacebookWhatsApp

از: سہیل شہریار

صحافی صرف مرتے نہیں بلکہ مارے جاتے ہیں۔ فوجی گروپوں باقاعدہ اور نیم فوجی دونوں اور منظم جرائم کی وجہ سے قتل ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ہلاک ہونے والے 67 میڈیا پروفیشنلز میں سے کم از کم 53 جنگ یا مجرمانہ نیٹ ورک کا شکار ہیں۔یہ ہیں وہ حقائق جوغیر جانبدار عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 2025میں دنیا بھر میں صحافیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اپنی رپورٹ میں بتائے ہیں۔


پچھلے 12 مہینوں میں مارے گئے صحافیوں میں سے تقریباً نصف43فیصد اسرائیلی مسلح افواج کے ہاتھوں غزہ میں جاں بحق کئے گئے۔ یوکرین میں روسی فوج کی جانب سے غیر ملکی اور یوکرینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح سوڈان بھی نیوز پروفیشنلز کے لیے ایک غیر معمولی طور پر مہلک جنگی زون کے طور پر ابھرا ہے۔ جبکہ میکسیکو میں، منظم جرائم کے گروہ 2025 میں صحافیوں کے قتل میں خطرناک حد تک اضافے کے ذمہ دار ہیں۔
یہ سال گزشتہ تین سالوں میں سب سے زیادہ مہلک رہا ہے ۔ اور میکسیکو صحافیوں کے لیے دنیا کا دوسرا سب سے خطرناک ملک ہے۔ جہاں سال بھر میں نو صحافی ہلاک ہوئے۔افسوسناک امر یہ ہے کہ یہ منفی رجحان پھیل گیا ہے کیونکہ لاطینی امریکہ میں دنیا کے 24 فیصد صحافیوں کا قتل ہوا ہے۔
سال 2025صحافیوں کے لئے اپنے ہی ملکوںمیں زیادہ خطرناک رہا ہے۔ کیونکہ اس سال صرف دو صحافی کسی دوسرے ملک میں مارے گئے۔ ان میںفرانسیسی فوٹو جرنلسٹ انتونی لالیکناور سلواڈور کے صحافی جیویئر ہرکولیس شامل ہیں۔


رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 503 صحافی زیر حراست ہیں۔ چین میں سب سے زیادہ121، روس میں 48 اور اسکے بعد میانمار میں47 صحافی قید و بند کی صعبتیں برداشت کر رہے ہیں۔
بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے ایک سال بعد ان کے دور حکومت میں گرفتار یا پکڑے گئے بہت سے نامہ نگاروں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، جس کی وجہ سے شام دنیا بھر میں لاپتہ ہونے والے صحافیوں کی ایک چوتھائی تعداد کے ساتھ سر فہرست ہے۔
رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے ڈائریکٹر جنرل تھی بوٹ بروٹن کا کہنا ہے کہ اس سال 67 صحافیوں کی موت ہوئی – حادثاتی طور پر نہیں۔ اور وہ خودکش حملے کا شکار نہیں تھے۔ انہیں قتل کیا گیا۔ ان کے کام کے لیے نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا پر تنقید کرنا بالکل جائز ہے – تنقید کو تبدیلی کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرنا چاہیے جو کہ آزاد صحافت کی بقا کو یقینی بناتا ہے۔ لیکن عوامی صحافت کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے اسے کبھی بھی نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔

Tags: journlistpress
ShareSend

Related Posts

No Content Available
Next Post
مجھے اغوا کیا گیا، میں بے گناہ ہوں:نکولس مادورو کا امریکی عدالت میں بیان

مجھے اغوا کیا گیا، میں بے گناہ ہوں:نکولس مادورو کا امریکی عدالت میں بیان

Read this too

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 July , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 July , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 July , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu