ریاض (پاک ترک نیوز)
گذشتہ ہجری مہینےربیع الثانی میں 17لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔ ان زائرین میںدنیا بھر سے آنے والے خوش نصیب افراد کی تعداد 15لاکھ سے زائد تھی۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابقحرمین الشریفین کے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی کے تعاون سے حاصل کردہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 15 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین بیرون ملک سے آئے، جو دنیا بھر کے ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ بڑی تعداد ڈیجیٹل ٹولز اور مربوط لاجسٹک خدمات کے مثبت اثرات کی نشاندہی کرتی ہے، جس نے عمرہ زائرین کے لیے آرام اور ذہنی سکون کے ساتھ سفر کرنے اور مذہبی رسومات ادا کرنا آسان بنا دیا ہے۔
عمرہ زائرین کی تعداد میں یہ اضافہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق حج، عمرہ اور وزٹ کرنے کے لیےسعودی عرب آنے والوں کی تعداد میں اضافے کی جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔












