اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہناہےسندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے آبی حقوق نا قابل تنسیخ حقیقت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں عطا تارڑ نے لکھا یہ ہمارے لئے زندگی کا مسئلہ ہے، اور ہم اس کی حفاظت کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہابھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ یہ عمل بھارت کو شرمندگی کے علاؤہ کچھ بھی نہیں دے گا۔بھارت کا یکطرفہ اقدام اقوام متحدہ کے ایک پانی ایک نظریہ’ کے تصور کے خلاف ہے۔












