واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ محکمہ جنگ کےلیے کانگریس سے 87.6 ارب ڈالر منظور کرنےکا مطالبہ کر دیا، امریکی میڈیا کےمطابق، وائٹ ہاؤس نےفنڈزکی فراہمی کےلیےکانگریس کو خط لکھ دیا۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی رقم میں سے 67 ارب ڈالر محکمہ جنگ کےلیے مانگے گئے ہیں، رقم میں سے زیادہ تر پیسے ایران کےخلاف جنگ میں فوری ضرورت کے عوامل پر خرچ کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق 21 ارب ڈالر اسلحہ لینے، 17.3 ارب ڈالر آپریشنل اخراجات کےلیےطلب کیے گئے، 12 ارب ڈالر خفیہ پروگراموں کی مد میں مانگے گئے۔












