تل ابیب ( پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے اسرائیلی فوج لبنان اور شام میں اپنے زیرِ قبضہ علاقوں سے دستبردار نہیں ہوگی چاہے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی یا امن معاہدہ ہی کیوں نہ ہو جائے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراظم نے کہا اسرائیل جنوبی لبنان میں قائم اپنے سکیورٹی زون میں جب تک ضرورت ہوگی موجود رہے گا۔ اسرائیل اپنی قومی سلامتی اور سرحدی علاقوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا اسرائیل ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا اور خطے میں کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہے گا۔
اسرائیلی وزیراعطم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بعض معاملات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے اختلافات موجود ہیں، تاہم اسرائیل کی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے۔












