اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان کی عزت اور تکریم میں عالمی طور پر اضافہ ہو رہا ہے۔شاید ہی اس سے ذیادہ فخر اور عزت اور توقیر کا لمحہ کبھی آیاہو۔آنے والے دنوں میں اللہ کی ذات ہمارے لئے راستے کھولے گی۔۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گزشتہ برس ہم نے اپنے ازلی اور ابدی دشمن کو شکست فاش دی۔ پاکستان کو جنگ میں برتری ہوئی ،ہندوستان نے بھی اعتراف کیا ہے کہ سفارتی محاذ پر پاکستان آگے ہے ، خواجہ آصف نے مزید کہا ہم طالبان کے خلاف بھی جنگ لڑ رہے ہیں ہم نے جن لوگوں کو پانچ دہائیاں پالا ان کے ہاتھ ہمارے گریبان میں ہیں۔ہم ان کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔سوائے ہندوستان کے طالبان اور افغانستان کا کوئی دوست ملک نہیں ہے۔












