بیروت (پاک ترک نیوز )لبنان اور شام نے عدم مداخلت کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔شامی وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے بیروت میں لبنانی وزیراعظم نواف سلام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے وفود کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے میں باہمی تعاون کے اصول شامل ہیں، جن میں دونوں ریاستوں کی خودمختاری، آزادی، اتحاد، علاقائی سالمیت کا احترام، فریقین کے درمیان مساوات اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت شامل ہے۔
لبنانی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ دو نوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تعلقات کی بنیاد باہمی مفادات ہوں گے۔












