استنبول (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے دورے کے دوران استنبول میں کاروباری گروپس اور صنعتی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اوراقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور معیشت کے کلیدی شعبوں میں ترکی کی مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔وزیراعظم کا دوطرفہ غیر معمولی تعلقات کو مضبوط اقتصادی اور سرمایہ کاری شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زوردیا
شہبازشریف نے کاروبار دوست سرمایہ کاری کا ماحول یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔ ترک کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی ،کاکن کنی ،معدنیات ،میری ٹائم و لاجسٹکس ،آئی ٹی ، ٹیلی کمیونیکشین ،زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کے ساتھ قریبی تعاون سے اسٹریٹجک سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت اور ادارہ جاتی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ چالک ہولڈنگ کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے توانائی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نجکاری کے شعبوں میں پاکستان میں موجود اہم مواقع پر زور دیا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے میں کمپنی کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور کہا چالک انرجی اور گیپ انشات کے ذریعے کمپنی کی موجودہ موجودگی گہرے تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان میں البیرک گروپ کی دیرینہ سرگرمیوں کو سراہا ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ پہنچ گئے
وزیراعظم نے پاکستان کی مواصلاتی رابطوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں کمپنی کے اہم کردار کا اعتراف کیا اور کمپنی کو بحری انفراسٹرکچر، بندرگاہوں کی جدید کاری اور لاجسٹکس کے شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کی ترغیب دی۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان باقاعدہ رابطوں کے لیے ایک منظم ادارہ جاتی میکانزم قائم کرنے کی تجویز دی۔ ترک کاروباری رہنماؤں نے حکومت پاکستان کی اقتصادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔












