بیجنگ (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہبازشریف چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ،ایئر پورٹ پر وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا شاندار استقبال کیا گیا،،وزیراعظم شہبازشریف کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔وزیراعظم پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کرینگے ، وزیراعظم پاک چین بزنس فورم ،معاہدوں ،مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے ،وزیراعظم کی معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں ہوں گی ، شہبازشریف چینی کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹرکادورہ بھی کریں گے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین میں مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر بھی بات چیت متوقع ہے












