بیروت(پاک ترک نیوز ) جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان میں حملے جاری ہیں ۔جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایمبولینسز اور فائر ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا، جنوبی، مغربی بیکا علاقے کے قصبوں پر بھی حملے کیے گئے ،اسرائیل نے ایک ہفتے میں حزب اللہ کے 40 جنگجوؤں کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 50 سے زائد مراکز کو تباہ کیا گیا












