مظفر آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر فائرنگ سے ذاتی محافظ جاں بحق ہو گئے۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں سابق معاونِ خصوصی سردار امتیاز شاہین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ فائرنگ کے سبب قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
اطلاعات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ حملہ آوروں نے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کے ذاتی محافظ محمد آصف موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔
اطلاعات کے مطابق سردار تنویر الیاس خان قافلے کے ہمراہ دو روزہ دورے پر راؤلاکوٹ جا رہے تھے۔
Read this too: اوگرا روز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، وفاقی وزیر پیٹرولیم
فائرنگ سے جاں بحق سیکیورٹی گارڈ سردار آصف یوسف کا تعلق کو ٹیڑہ گوراہ پلندری سے تھا، سردار آصف یوسف کچھ عرصے قبل ہی وزیراعظم پاکستان کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے ریٹائرڈ ہوئے اور سردار تنویر الیاس کی پرسنل سیکیورٹی پر مامور تھے جو کہ سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔












