اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سنگا پور کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی حکام کے قبضے میں لیے گئے سنگاپور کے پانیوں کے قریب بحری جہازوں پر سوار 11 پاکستانی اور 20 ایرانی کی حفاظت اور وطن واپسی کے لیے سنگاپور سے تعاون کی درخواست کی کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ اور متعلقہ حکام کے ذریعے اپنے شہریوں کی حفاظت اور جلد از جلد واپسی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی حکام اور دیگر کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے ایرانی وزیر خارجہ اسحاق دار سے بھی بات کی ہے ، پاکستان ایرانی شہریوں کی بحفاظت پاکستان کے راستے ایران واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔












