Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

لاہور ٹیسٹ،پاکستان 378پر آئوٹ ،جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری

9 months ago
A A
لاہور ٹیسٹ،پاکستان 378پر آئوٹ ،جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری
Share on FacebookWhatsApp

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔
جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ ایڈن مارکرم اور ریان ریکلٹن کریز پر موجود ہیں۔ پروٹیز نے کھانے کے وقفے تک 4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنالیے۔
اس سےقبل جنوبی افریقا کے بولر سینوران متھوسامی کی تباہ کن بولنگ کے سامنے پاکستانی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
سینوران متھوسامی نے دوسرے روز پہلے ہی سیشن میں چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میچ کے 102 ویں اوور میں سینوران متھوسامی نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، مذکورہ اوور کی تیسری گیند پر محمد رضوان 75 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اسی اوور کی پانچویں گیند پر نعمان علی صفر پر بولڈ ہوگئے، چھٹی گیند پر ساجد خان بھی بغیر کوئی رن بنائے کیچ تھما بیٹھے۔
شاہین آفریدی بھی 7 رنز بناکر متھوسامی کا شکار بنے جبکہ سلمان علی آغا 93 رنز بناکر سبرائن کے گیند پر متھوسامی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے سینوران متھوسامی نے 6، پرینیلن سبرائن نے 2، کاگیسو ربادا اور سیمون ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے 313 رنز 5 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا، محمد رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز کے ساتھ بیٹنگ کیلئے آئے تھے۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف دو رنز بنا کر تیسری گیند پر ہی کگیسو ربادا کا شکار بن گئے۔
کپتان شان مسعود اور امام الحق نے 161 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو استحکام بخشا۔ شان مسعود 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چائے کے وقفے سے پانچ منٹ قبل امام الحق 93 رنز پر کیچ آؤٹ ہوکر سنچری سے محروم ہوگئے۔ سعود شکیل بھی پہلی ہی گیند پر بولر کو کیچ تھما بیٹھے۔
بابر اعظم بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 23 رنز بناکر چلتے بنے۔
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ،امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، حسن علی، شاہین آفریدی، نعمان علی، ساجد خان۔
جنوبی افریقا کی ٹیم میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، 8 سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر شامل ہیں ۔

Tags: alloutlahorepakistanpakvssasouthafrica
ShareSend

Related Posts

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم
Pakistan

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 July , 2026
The world acknowledges Pakistan's role as a mediator in the Iran-US conflict.
Latest

ایران امریکہ جنگ،پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف

22 July , 2026
Jamaat-e-Islami announces nationwide protest for August 7.
Latest

جماعت اسلامی کا سات اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

21 July , 2026
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے
Pakistan

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے

20 July , 2026
AC cooling or disease trap
Latest

اے سی کی ٹھنڈک یا بیماریوں کا جال؟

20 July , 2026
پاکستان ،کینیڈا کے تعلقات کا نیا سنگ میل ،تعاون بڑھانے پر اتفاق
The 3 most important

پاکستان ،کینیڈا کے تعلقات کا نیا سنگ میل ،تعاون بڑھانے پر اتفاق

20 July , 2026
Next Post
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ

غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ

Read this too

Petitions against Sohail Afridi scheduled for hearing in Constitutional Court

آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

24 July , 2026
Messi's decision to retire from international football

میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

24 July , 2026
Security forces' 'Operation Al-Azm' in Balochistan 4 terrorists killed.

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن العزم،4دہشت گرد ہلاک

24 July , 2026
The constitutional court will hear all NAB cases, including those regarding bail and the suspension of sentences Supreme Court.

ضمانت اور سزا معطلی سمیت نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،سپریم کورٹ

24 July , 2026
Process initiated to cancel NOCs for Rawalpindi Ring Road service areas.

راولپنڈی رنگ روڈ سروس ایریاز کے این او سیز منسوخ کرنے کی کارروائی شروع

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu