کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، شاہراہ فیصل،ڈرگ روڈ، ایئرپورٹ، طارق روڈ، بہادر آباد کے اطراف ہلکی بارش ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 24دہشت گرد ہلاک
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کے ساتھ دن بھر بوندا باندی کا امکان ہے ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہےگا۔












