لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے کاہنہ کا دورہ کیا اور ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاں بحق بچوں کے لواحقین کو بیس ،بیس لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے ،زخمیوں کو پانچ ،پانچ لاکھ روپے کے چیک دیئےگئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کتنے غیرقانونی ٹیوشن سنٹرز قائم؟تحقیقات شروع
انتظامیہ کی وزیراعلیٰ کو امدادی سرگرمیوں اور تحقیقات پر بریفنگ دی،وزیراعلیٰ کے دورے کےد وران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔












