Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

مشرق وسطی میں دوبارہ جنگ یا امن ،کنفیوژن برقرار

3 weeks ago
A A
War or peace again in the Middle East, confusion persists
Share on FacebookWhatsApp

تہران ( پاک ترک نیوز) دوحا میں امریکا، ایران مذاکرات پر بڑا کنفیوژن۔ امریکا نے آج مذاکرات کی تصدیق کر دی، ایران نے صاف انکار کر دیا۔وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دوحا پہنچیں گے، ایران کا مؤقف: آج کوئی مذاکرات طے نہیں۔

کیا آج دوحا میں امریکا اور ایران کے درمیان ایک اور اہم سفارتی معرکہ سجنے جا رہا ہے؟ ایک جانب واشنگٹن مذاکرات کی تصدیق کر رہا ہے، جبکہ دوسری جانب تہران صاف انکار کر رہا ہے۔ متضاد بیانات نے عالمی سفارتی حلقوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے، اور سب کی نظریں قطر کے دارالحکومت دوحا پر جم گئی ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دوحا میں ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا جنگ بندی کے مؤقف پر قائم ہے، تاہم کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران نے امریکی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ آج امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات شیڈول نہیں ہیں۔ ان کے مطابق ایرانی وفد رواں ہفتے قطر ضرور جائے گا، لیکن اس کا امریکی حکام کے دورے یا کسی مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ وفد کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہے۔

اس تمام صورتحال کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوحا میں ہونے والا اجلاس اہم ثابت ہو سکتا ہے، تاہم حتمی نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا اور واشنگٹن کا مقصد ایران کی مکمل ڈی نیوکلیئرائزیشن ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران بھی جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہے۔

ادھر امریکی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ مذاکرات اور حالیہ پیش رفت پر کانگریس کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ حکام آج قانون سازوں کو ممکنہ معاہدے اور مفاہمتی یادداشت پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکی انتظامیہ وسیع پیمانے پر کانگریس کو اعتماد میں لے رہی ہے۔ اس بریفنگ کا مقصد اندرون ملک سیاسی دباؤ کو کم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوحا میں آج امریکا اور ایران کے مذاکرات ہوں گےیا نہیں؟

دوسری طرف ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفاہمت ہمیشہ دوطرفہ عمل ہوتی ہے۔ اگر امریکا مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے گا تو ایران بھی اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر معقول شیخی بگھارنے اور بے بنیاد دھمکیوں کے مقابلے میں ایران کا مؤقف واضح ہے۔ فیصلے عقل، دانش اور انسانی وقار کی بنیاد پر کیے جائیں گے، جبکہ عملی اقدامات کے وقت ایران فیصلہ کن اور بے خوف دفاع کرے گا۔

دوحا میں مذاکرات ہوں گے یا نہیں؟ اس سوال کا جواب ابھی تک واضح نہیں۔ امریکا مذاکرات کی تصدیق کر رہا ہے، ایران انکار کر رہا ہے، جبکہ عالمی برادری کی نظریں قطر پر مرکوز ہیں۔ اگر دونوں ممالک ایک ہی میز پر آ گئے تو یہ مشرقِ وسطیٰ کی سیاست اور ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

Tags: #usirandialoguewar
ShareSend

Related Posts

What did the war with Iran cost the United States
Latest

ایران جنگ امریکہ کو کتنے میں پڑی؟

23 July , 2026
Iran-US war, crude oil more expensive
Latest

ایران امریکہ جنگ ، خام تیل مزید مہنگا

22 July , 2026
The Middle East has been engulfed by the flames of war.
Latest

مشرق وسطیٰ جنگ کی آگ کی لپیٹ میں آ گیا

20 July , 2026
ٹرمپ کا پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم ،روسی میڈیا
The 3 most important

ٹرمپ کا پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم ،روسی میڈیا

19 July , 2026
ایران میں امریکی حملے ،38شہادتوں کی تصدیق
Most important

ایران میں امریکی حملے ،38شہادتوں کی تصدیق

17 July , 2026
What would happen if the US military entered Iran
Latest

امریکی فوج ایران کے اندر گھس گئی تو کیا ہوگا؟

17 July , 2026
Next Post
Germany, US agree on diplomatic efforts on Iran

جرمنی ،امریکا کا ایران سے متعلق سفارتی کوششوں پر اتفاق

Read this too

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 July , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 July , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 July , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu