Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

امریکا ،ایران ڈیل فائنل

1 month ago
A A
US, Iran deal finalised
Share on FacebookWhatsApp

تہران ( پاک ترک نیوز) خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، امریکا ایران معاہدے کے لئے تیار ہو گئے۔ دستخط کی تقریب جنیوا میں ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہے امن اب پہلے سے زیادہ قریب ہے، معاہدے پر دونوں فریقین اتفاق کر چکے،، پاکستان دونوں فریقین کے ساتھ مل کر معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے کام کر رہا ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع ہیں۔ جی سیون ممالک کا سربراہ اجلاس فرانس کے شہر ایویان میں 15 جون سے 17 جون کے درمیان ہورہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے سینیئر اہلکار کے مطابق اگر تمام تر صورتحال برقرار رہی اور امن عمل کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو ممکن ہے ڈیل پر دستخط اجلاس سے ایک روز پہلے یعنی 14 جون ہی کو کرلیے جائیں۔

امکان ہے کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی ایران کی نمائندگی کریں گے جبکہ امریکا کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی جانب سے کیے جانے کی توقع ہے۔بطور اہم ترین ثالث، پاکستان کی وزارت خارجہ کا اعلیٰ ترین سطح پر وفد بھی اس اہم تقریب میں موجود ہوگا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، تبدیلی ممکن ہے، جوہری معاملات بعد کے مراحل میں زیر بحث آئیں گے۔ ایران کے ایٹمی معاملے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امریکا کے ایٹمی مطالبات اس مرحلے پر ہمیں قابل قبول نہیں ۔ہمارے معاہدے میں لبنان سمیت ہر محاذ پر جنگ کا خاتمہ شامل ہو گا ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا ایران امریکا کے خلاف جنگ کا فاتح ہے، ایران امریکا جنگ کے بعد مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔ آبنائے ہرمز کی مینجمنٹ جنگ سے پہلے کے دور میں واپس نہیں جائے گی۔ ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنائے گا۔ہماری تلوار ہمیشہ آبنائے ہرمز پر لٹکتی رہے گی، آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کی خودمختاری ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے بات چیت میں زیادہ تر امور پر سمجھوتے طے پا گئے ہیں، داخلی مشاورت حتمی نتیجے تک پہنچنے کے آخری مرحلے میں ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے صرف ملاقات یا ڈیل پر دستخط کرنے پر ایرانی منجمد فنڈ بحال نہیں ہوں گے، مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کو ذمہ داریاں پوری کرنے پر معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔

دنیا کی نظریں اب جنیوا اور جی سیون اجلاس پر مرکوز ہیں، جہاں ہونے والی پیش رفت نہ صرف امریکا اور ایران بلکہ پورے خطے کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا۔

Tags: #irandealfinal
ShareSend

Related Posts

US attacks on Iran for the thirteenth consecutive night.
Latest

امریکہ کے ایران پر مسلسل تیرہویں رات حملے

24 July , 2026
What did the war with Iran cost the United States
Latest

ایران جنگ امریکہ کو کتنے میں پڑی؟

23 July , 2026
The US is ready for negotiations if Iran is serious, says Marco Rubio.
Latest

ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے،مارکو روبیو

22 July , 2026
Iran-US war, crude oil more expensive
Latest

ایران امریکہ جنگ ، خام تیل مزید مہنگا

22 July , 2026
Iran condemns US attack on Darkhovin nuclear power plant.
Latest

ایران کی دارخوین نیوکلیئر پاور پلانٹ پر امریکی حملے کی مذمت

20 July , 2026
Iran attacks on US facilities
Latest

ایران کے امریکی تنصیبات پر حملے

20 July , 2026
Next Post
Death sentence upheld for convict who killed woman after rape

زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار

Read this too

India is behind the terrorism in Pakistan Prime Minister

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم

24 July , 2026
Petrol price increases every day. Every day a new burden on the people.

ہر روز پٹرول مہنگا۔ ہر روز عوام پر نیا بوجھ

24 July , 2026
Different rates at every petrol pump A new problem for the public.

ہر پٹرول پمپ پر الگ ریٹ؟ عوام کے لیے نئی مشکل

24 July , 2026
Gold and silver prices fall

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

24 July , 2026
Banned TTP is carrying out terrorist attacks in Pakistan from Afghan soil, says Ishaq Dar

کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہی ہے،اسحاق ڈار

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu