جمعہ , 23 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

ایران کے خلاف امریکی کارروائی چند ہفتوں میں متوقع، ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کا سخت انتباہ

8 مہینے پہلے
A A
ایران کے خلاف امریکی کارروائی چند ہفتوں میں متوقع، ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کا سخت انتباہ
Share on Facebookwhatsapp

تل ابیب: (پاک ترک نیوز)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی سمجھے جانے والے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق امریکی فیصلہ "مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں” میں متوقع ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر موجودہ کشیدگی کے دوران ایرانی سپریم لیڈر اقتدار میں برقرار رہتے ہیں تو یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی "اسٹریٹجک فتح” ہوگی۔
لنڈسےگراہم نے یہ بیان اسرائیل کے دورے کے دوران دیا، جو جنیوا میں منگل کو ہونے والے امریکہ۔ایران جوہری مذاکرات کے دوسرے دور سے ایک روز قبل سامنے آیا۔
تل ابیب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلی عوام کو یہ یقین دہانی کرانے آئے ہیں کہ ایران کے معاملے پر واشنگٹن اور یروشلم کے درمیان "کوئی اختلاف نہیں”۔
انہوں نے کہا:”اس وقت دو راستے زیرِ غور ہیں۔ ایک سفارتی راستہ ہے، جس کے ذریعے ہم اس نظام کا خاتمہ سفارتی انداز میں کر کے اپنی قومی سلامتی کے مفادات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
دوسرا راستہ فوجی آپشن ہے۔”گراہم نے، جنہوں نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی، کہا کہ ان کے خیال میں ٹرمپ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کون سا راستہ زیادہ مؤثر ثابت ہوگا۔”حتمی بات یہ ہے کہ فیصلہ سازی کے حوالے سے ہم مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں کی بات کر رہے ہیں۔”
گراہم نے دعویٰ کیا کہ 1979 ء کے بعد سے ایرانی قیادت اس وقت اپنی کمزور ترین حالت میں ہے۔ معیشت تباہ حال ہے، فوجی طاقت کمزور ہو چکی ہے، اور لوگ سڑکوں پر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کا خطرہ حقیقی ہے، مگر وہ یہ خطرہ مول لینے کو تیار ہیں۔اگرچہ گراہم نے زور دیا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران کے معاملے پر مکمل ہم آہنگی ہے، تاہم گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ٹرمپ کے بیان سے کچھ اختلافی اشارے ملے تھے۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے نیتن یاہو پر زور دیا کہ فوجی اقدام سے قبل جاری جوہری مذاکرات کو موقع دیا جائے۔بعد ازاں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران میں نظام کی تبدیلی "بہترین چیز” ہو سکتی ہے، جو امریکی نائب صدر کے اس بیان سے مختلف تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ کا مقصد ایرانی حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کو روکنا ہے۔

موضوعات : Donald TrumpisraelLindsey GrahamUnited States
ShareSend

متعلقہ خبریں

Cracks emerge in Azerbaijan-Turkey relations; differences grow over hijab restrictions and growing proximity to Israel.
تازہ ترین

آذربائیجان اور ترکیہ  کے تعلقات میں دراڑیں، حجاب کی پابندیوں اور اسرائیل سے قربت پر اختلافات بڑھنے لگے

19 اکتوبر , 2026
اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی
تازہ ترین

اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی

15 اکتوبر , 2026
Assassinating Khamenei was a grave mistake by Israel: Yair Golan.
تازہ ترین

خامنہ ای کو قتل کرنا اسرائیل کی سنگین غلطی تھی، یائر گولان

10 اکتوبر , 2026
7 اکتوبر کے حملہ آوروں کو بہت بڑی قیمت چکانا پڑ رہی ہے،ٹرمپ
اہم ترین 3

7 اکتوبر کے حملہ آوروں کو بہت بڑی قیمت چکانا پڑ رہی ہے،ٹرمپ

8 اکتوبر , 2026
اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی
اہم ترین 2

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ
تازہ ترین

ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ

30 اگست , 2026
اگلی خبر
قومی کرکٹر عماد وسیم کی نئی زندگی کا آغاز: نائلہ راجہ سے شادی کی تصدیق

قومی کرکٹر عماد وسیم کی نئی زندگی کا آغاز: نائلہ راجہ سے شادی کی تصدیق

یہ بھی پڑھیں

اٹلی کی مشہور فضائی ٹیم کے لیےنئے جنگی طیارے کی پہلی جھلک

اٹلی کی مشہور فضائی ٹیم کے لیےنئے جنگی طیارے کی پہلی جھلک

23 اکتوبر , 2026
Terrorist attempt in Gwadar thwarted; 10 terrorists, including a woman, killed.

گوادر میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

23 اکتوبر , 2026
Powerful Typhoon Champi wreaks havoc in Taiwan, killing one person, canceling hundreds of flights

تائیوان میں طاقتور سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، سینکڑوں پروازیں منسوخ

23 اکتوبر , 2026
Horrific traffic accident in Lasbela; 11 people killed, 22 injured.

لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 22 زخمی

23 اکتوبر , 2026
UN warns Chevron over methane emissions from Gorgon gas project

گورگن گیس منصوبے سے میتھین کے اخراج پر اقوام متحدہ کی شیورون کو وارننگ

23 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔