جمعرات , 13 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعظم کا بڑا اعلان؛ صنعتوں کے لیے بجلی سستی کر دی

7 مہینے پہلے
A A
Prime Minister's big announcement; Electricity made cheaper for industries
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری برادری اور صنعتوں کے لیے بڑے ریلیف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ویلنگ چارجز میں صنعتوں کے لیے 9 روپے کمی اور ایکسپورٹرز کے لیے ٹیکس کی شرح ساڑھے 7 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کرنے کا بھی اعلان کیا۔
کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دل تو چاہتا ہے بجلی 10 روپے سستی کی جائے، مگر بعض مجبوریوں کے باعث ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے برآمدکنندگان اور نمایاں کاروباری شخصیات کو دو سال کے لیے بلیو پاسپورٹ دیا جائے گا، جس کی تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ برآمدکنندگان اور کاروباری طبقہ ملکی معیشت کا سر کا تاج ہیں اور آئندہ معاشی پالیسیاں تاجر برادری سے مشاورت کے بعد تشکیل دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان نے مشکل حالات میں محنت کر کے 2025 میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا اور اربوں ڈالر ملک میں لائے۔
معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں اور کچھ لوگوں نے ملک کو تکنیکی طور پر ڈیفالٹ قرار دے دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 2023 میں پیرس سمٹ کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط پر بات چیت ہوئی، تاہم چین، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی مدد سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔
ان کے مطابق اب معیشت مستحکم ہو چکی ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 10 فیصد تک آ چکا ہے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ صورتحال ابھی مزید بہتری کی متقاضی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ذخائر پہلے سے دگنے ہو چکے ہیں اور حکومت اخراجات کم کرنے، نجکاری اور شفافیت کے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے شوگر سیکٹر، یوٹیلیٹی اسٹورز اور پاسکو میں کرپشن کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سخت فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں سیکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا اور پیٹرول کی اسمگلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے معاشی اصلاحات جاری رہیں گی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے رابطے تیز کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات : energypoerpowerprimemnistershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

The youth are the country's bright future and invaluable asset Prime Minister
تازہ ترین

نوجوان ملک کا روشن مستقبل اور انمول سرمایہ ہیں: وزیراعظم

12 اگست , 2026
Prime Minister Shahbaz Sharif visits the Holy Shrine of the Prophet (peace be upon him) in Medina.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری

8 اگست , 2026
A new trend among solar consumers—a new challenge for the government
تازہ ترین

سولر صارفین کا نیا رجحان، حکومت کے لیے نئی آزمائش؟

7 اگست , 2026
Lightning struck during a football match; a player lost his life....
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مکہ مکرمہ میں ملاقات

7 اگست , 2026
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif departs for Riyadh on a two-day visit to Saudi Arabia.
تازہ ترین

وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ سعودی عرب پر ریاض روانہ

6 اگست , 2026
The Prime Minister will leave for Saudi Arabia today on an important visit.
تازہ ترین

وزیراعظم آج اہم دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

6 اگست , 2026
اگلی خبر
Historic drop in gold prices in Pakistan, turmoil in the market

پاکستان میں سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، مارکیٹ میں ہلچل

یہ بھی پڑھیں

Is the 430-ton space giant about to crash to Earth

کیا 430ٹن کا خلائی دیو اب زمین پر گرنے والا ہے؟

13 اگست , 2026
آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کا دعویٰ مسترد

آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول کا دعویٰ مسترد

13 اگست , 2026
ہائیڈروجن گاڑی کا نیا عالمی لینڈ اسپیڈ ریکارڈ

ہائیڈروجن گاڑی کا نیا عالمی لینڈ اسپیڈ ریکارڈ

13 اگست , 2026
Thousands of Canadian citizens support expelling the US ambassador.

ہزاروں کینیڈین شہریوں کی امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کی حمایت

13 اگست , 2026
کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کا کیس، تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ختم

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کا کیس، تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ختم

13 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔