جمعرات , 11 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا شدید برفانی موسم کی لپیٹ میں، سردی کے ریکارڈ قائم

4 مہینے پہلے
A A
امریکا شدید برفانی موسم کی لپیٹ میں، سردی کے ریکارڈ قائم
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن:(پاک ترک نیوز)امریکا میں شدید سردی اور طوفانی برفباری نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے، جہاں مختلف ریاستوں میں پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 65 تک پہنچ چکی ہے۔
غیر معمولی موسم نے زمینی، فضائی اور شہری سہولیات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مشرقی حصوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک گر چکا ہے، جس کے باعث سڑکیں برف سے ڈھک گئیں، ٹریفک معطل ہو گئی اور روزمرہ سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شکاگو میں درجہ حرارت منفی 14 جبکہ کلیولینڈ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جو کئی برسوں کے سردی کے ریکارڈ توڑنے کے مترادف ہے۔ٹی
نیسی اور مسیسیپی سمیت متعدد ریاستوں میں مسلسل برفباری کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا، جہاں ایک لاکھ سے زائد صارفین کو طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس سے شدید سردی میں عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔سخت موسمی حالات نے فضائی سفر کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکن ایئر لائنز کی سینکڑوں پروازیں منسوخ جبکہ ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ ڈیلس فورٹ ورتھ سمیت کئی بڑے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن شدید دباؤ میں ہے۔
صورتحال سے نمٹنے کے لیے بعض ایئر لائنز نے عملے کو اضافی ڈیوٹیاں انجام دینے پر مراعات اور اضافی معاوضے کی پیشکش کی ہے تاکہ پروازوں کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ نیویارک، نیو جرسی اور ملحقہ علاقوں میں شدید سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ یہ سردی کی لہر آئندہ ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور ہنگامی صورتحال میں مقامی اداروں سے رابطے میں رہیں تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

موضوعات : United Statesweatherwinter
ShareSend

متعلقہ خبریں

لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش
پاکستان

لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش

11 جون , 2026
Intense heat in the plains of Punjab and Sindh
تازہ ترین

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی

9 جون , 2026
ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ
اہم ترین 3

ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ

7 جون , 2026
Rain in many cities, flash floods in twin cities
پاکستان

کئی شہروں میں بارش، جڑواں شہروں میں جل تھل ایک

4 جون , 2026
Rain and dust storm in many cities of Sindh, Punjab, Khyber Pakhtunkhwa
اہم ترین 3

سندھ،پنجاب،خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

3 جون , 2026
Rain forecast in many parts of the country from today to June 5
تازہ ترین

آج سے 5 جون تک ملک کے کئی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

2 جون , 2026
اگلی خبر
ایران پر امریکی کارروائی کا خدشہ، روس نے شام میں فوجی اڈوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی

ایران پر امریکی کارروائی کا خدشہ، روس نے شام میں فوجی اڈوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی

یہ بھی پڑھیں

ترک بری افواج کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول و ایئر چیف سے ملاقاتیں

ترک بری افواج کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول و ایئر چیف سے ملاقاتیں

11 جون , 2026
لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش

لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش

11 جون , 2026
پنجاب میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ

پنجاب میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ

11 جون , 2026
تحریک انصاف کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

11 جون , 2026
بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

11 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔