ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

گیس پائپ لائن منصوبہ:پاکستان نے ایران سے 10 سال توسیع کی نئی درخواست کر دی

8 مہینے پہلے
A A
گیس پائپ لائن منصوبہ:پاکستان نے ایران سے 10 سال توسیع کی نئی درخواست کر دی
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

پاکستان نے ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کی بناپر تعطل کا شکار ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر عمل درآمد کے لیے ایران سے 2035 تک 10 سال کی نئی توسیع کی درخواست کر دی ہے۔ کیونکہ تہران کی جانب سے دائر بین الاقوامی ثالثی مقدمے میں اسلام آباد کو18 ارب ڈالر کے ممکنہ جرمانے کا سامنا ہے۔
اس میں تہران پر امریکی پابندیوں کو ایک اہم رکاوٹ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پاکستان اس وقت فرانس کے قانون کے تحت پیرس میں قائم ثالثی فورم کے سامنے ایران کی طرف سے شروع کیے گئے مقدمے کا مقابلہ کر رہا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششیں بھی کر رہا ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں وزارتی نگرانی کمیٹی پاکستان کے مالیاتی ایکسپوژر کو محدود کرنے کے لیے متعدد آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔


تاہم وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ نگرانی کمیٹی تمام دستیاب آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔ قانونی کارروائی تو جاری ہے۔ البتہ سفارتی محاذ پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
ایران نے ستمبر 2024 میں پاکستان کے خلاف ثالثی کی کارروائی شروع کرتے ہوئے یہ الزام لگایاتھا کہ پاکستان بار بار ڈیڈ لائن میں توسیع کے باوجود اور گیس سیلز پرچیز ایگریمنٹ کے تحت 18 بارب ڈالر کا ہرجانہ طلب کرنے کے باوجود پائپ لائن کے اپنے حصے کی تعمیر میں ناکام رہا ہے۔
پاکستانی حکام بشمول اٹارنی جنرل اور پٹرولیم ڈویژن کے تعاون سے بین ریاستی گیس سسٹمز کی قانونی ٹیم نےثالثی عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے۔
حکام کو 2027 یا 2028 میں ثالثی کے فیصلے کی توقع ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریق اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطوں میں بھی مصروف ہیں جس کا مقصد قانونی عمل سے باہر تنازعہ کو حل کرنا ہے۔ پاکستان مزید 10 سال کی توسیع کا خواہاں ہے۔جس کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان غیر رسمی انداز میں قیادت کی سطح پر بات چیت ہو رہی ہے۔

موضوعات : gasiranpakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف
تازہ ترین

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns
تازہ ترین

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا
تازہ ترین

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

10 ستمبر , 2026
Multiple explosions in Iran's Qeshm and Sirik.
تازہ ترین

ایران کے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکے

10 ستمبر , 2026
There is no active monsoon system in Pakistan; temperatures are likely to rise.
تازہ ترین

پاکستان میں مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ہر پاکستانی شہری کتنے لاکھ روپے کا مقروض ؟ تشویشناک تفصیلات جاری

ہر پاکستانی شہری کتنے لاکھ روپے کا مقروض ؟ تشویشناک تفصیلات جاری

یہ بھی پڑھیں

Petroleum product prices increase for fifth consecutive day

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز اضافہ

12 ستمبر , 2026
چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔