جمعہ , 18 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

یمن میں جنوبی علیحدگی پسندوں کا آزادی ریفرنڈم کا اعلان

9 مہینے پہلے
A A
یمن میں جنوبی علیحدگی پسندوں کا آزادی ریفرنڈم کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

یمن : (پاک ترک نیوز) — یمن کی جنوبی علیحدگی پسند تحریک سدرن ٹرانزیشنل کونسل نے شمالی یمن سے علیحدگی کے لیے آئندہ دو برس میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایسے وقت میں جب سعودی عرب کی حمایت یافتہ فورسز ان علاقوں پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں جن پر علیحدگی پسندوں نے گزشتہ ماہ قبضہ کیا تھا۔
جمعہ کے روز سعودی عرب سے ملحقہ صوبے حضرموت میں جھڑپیں شروع ہو گئیں، جہاں سعودی حمایت یافتہ گورنر کی وفادار فورسز اور STC کے جنگجو آمنے سامنے آ گئے۔ STC نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب نے سرحد کے قریب ان کی فورسز پر بمباری کی۔
STC کے مقامی رہنما محمد عبد المالک کے مطابق، علاقے الخشاء میں ایک کیمپ پر ہونے والے سات فضائی حملوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔تاہم حضرموت کے گورنر سالم الخنبشی نے کہا کہ STC سے فوجی اڈے واپس لینے کی کارروائیاں پرامن اور منظم انداز میں کی جا رہی ہیں اور اس کا مقصد جنگ چھیڑنا نہیں بلکہ سکیورٹی اور نظم و ضبط بحال کرنا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق سعودی سرحد کے قریب STC کے زیرِکنٹرول علاقوں میں لڑائی کی اطلاعات ہیں، تاہم تازہ معلومات کے مطابق علیحدگی پسند فورسز اب بھی اپنی پوزیشنز پر قابض ہیں۔
ادھر سعودی عرب نے ہفتے کے روز تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی یمن کے مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے ایک جامع مذاکراتی فورم میں شرکت کریں۔
یہ اجلاس سعودی حمایت یافتہ صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔جھڑپوں کے چند گھنٹے بعد STC نے باضابطہ طور پر دو سالہ عبوری دور کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے آزاد ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنے کا عندیہ دیا۔
STC کے صدر عیدروس الزبیدی نے قوم سے خطاب میں کہا:ہم دو سالہ عبوری مرحلے کا اعلان کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شمال اور جنوب کے فریقین کے درمیان مذاکرات کی سرپرستی کرے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات نہ ہوئے یا جنوبی یمن پر دوبارہ حملے کیے گئے تو آزادی کا اعلان فوری کر دیا جائے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق STC کا یہ اعلان نہ صرف یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت بلکہ شمالی یمن پر قابض حوثی تحریک کے لیے بھی ایک ریڈ لائن ہے، کیونکہ یہ یمن کے 26 سالہ اتحاد کے خاتمے کی طرف قدم ہے۔
سعودی عرب اور یمن کی حکومت نے متحدہ عرب امارات پر الزام لگایا ہے کہ وہ STC کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور جنوبی صوبوں میں اس کی پیش قدمی کی پشت پناہی کر رہا ہے، جسے ریاض اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔
تاہم یو اے ای نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سعودی سلامتی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔یو اے ای نے جمعہ کے روز تصدیق کی کہ اس کے تمام فوجی یمن سے واپس جا چکے ہیں اور اب وہ صرف مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے عمل کی حمایت کرے گا۔یاد رہے کہ سعودی عرب، یو اے ای اور STC، تینوں ایک ہی اتحاد کا حصہ تھے جو ایک دہائی قبل حوثیوں کے خلاف تشکیل دیا گیا تھا، تاہم STC کی علیحدگی پسند پالیسیوں نے اس اتحاد میں شدید تناؤ پیدا کر دیا ہے۔

موضوعات : Saudi Arabiauaeyemen
ShareSend

متعلقہ خبریں

Saudi-led forces claim to have killed 30 Houthi fighters.
اہم ترین

سعودی قیادت میں یمنی فورسز کا حوثیوں کے 30 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

18 ستمبر , 2026
ایران سعودی عرب سے حالتِ جنگ میں نہیں، ایرانی صدر
اہم ترین

ایران سعودی عرب سے حالتِ جنگ میں نہیں، ایرانی صدر

13 ستمبر , 2026
Algeria breaks diplomatic relations with UAE, closes airspace to Emirati planes
تازہ ترین

الجزائر نے یو اے ای سے سفارتی تعلقات توڑ دیئے، اماراتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند

12 ستمبر , 2026
Houthis claim control of the key island of Mayun and the coastal city of Dhubab in the Bab al-Mandab Strait.
تازہ ترین

حوثیوں کا باب المندب میں اہم جزیرے میون اور ساحلی شہر ذباب کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ

12 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری
تازہ ترین

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026
Emergency security warning from the US Embassy in the United Arab Emirates.
تازہ ترین

متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے کی ہنگامی سیکیورٹی وارننگ

2 ستمبر , 2026
اگلی خبر
بنگلا دیشی کھلاڑی کو منتخب کرنے پر شاہ رخ خان غدار قرار

بنگلا دیشی کھلاڑی کو منتخب کرنے پر شاہ رخ خان غدار قرار

یہ بھی پڑھیں

Prime Minister Shehbaz Sharif condemns the blast in Kohat.

وزیراعظم شہبازشریف کی کوہاٹ میں دھماکے کی مذمت

18 ستمبر , 2026
Explosion in Kohat Old Police Lines, Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister takes notice

کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس

18 ستمبر , 2026
Man who threw vinegar at Ilhan Omar sentenced to 14 months in prison

الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید کی سزا

18 ستمبر , 2026
Explosion near Police Lines in Kohat; 15 people killed.

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ،15افراد جاں بحق

18 ستمبر , 2026
Formal communication of three-day Pakistan International Auto Show 2026 in Lahore.

لاہور میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغاز

18 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔