اتوار , 6 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر داخلہ کا دورۂ بحرین؛ انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

1 سال پہلے
A A
وزیر داخلہ کا دورۂ بحرین؛ انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق
Share on Facebookwhatsapp

منامہ ( پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ کے دورۂ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے، جہاں ان کا بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کا شاندار خیرمقدم کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹر ’’منامہ فورٹ‘‘ کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
منامہ فورٹ میں دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ سکیورٹی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف اشتراک کار کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کے بحرینی ہم منصب نے مشترکہ سکیورٹی کمیٹی کے کام کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات پر بھی بات کی۔ بحرین کے وزیر داخلہ نے پاکستان اور بحرین کے مابین سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں جاری تعاون اور ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان و بحرین کے درمیان سکیورٹی تعاون اور کوآرڈینیشن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ بحرین کی وزارت داخلہ اور پاکستانی وزارت داخلہ کے درمیان انسداد منشیات اور انسداد انسانی اسمگلنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے اختتام پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بحرینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
آخر میں محسن نقوی نے بحرینی وزارت داخلہ میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ تقریب کے موقع پر بحرین کے نائب وزیر داخلہ میجر جنرل عادل بن خلفیہ بن حماد، چیف آف پبلک سکیورٹی، سینئر عسکری افسران، بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف، ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔

موضوعات : بحرینمنامہوزیرداخلہ
ShareSend

متعلقہ خبریں

صدر کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا گیا نہ فیلڈ مارشل صدارت کے خواہاں ہیں،وزیر داخلہ
اہم ترین

صدر کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا گیا نہ فیلڈ مارشل صدارت کے خواہاں ہیں،وزیر داخلہ

10 جولائی , 2025
اگلی خبر
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

5 ستمبر , 2026
انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

5 ستمبر , 2026
Approval granted to make batteries mandatory for solar and wind power projects.

سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے بیٹری لازمی قرار دینے کی منظوری

5 ستمبر , 2026
Pakistan's plan to hand over 38 projects worth $6.5 billion to public-private partnerships.

پاکستان کا 6.5 ارب ڈالر کے 38 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے کا منصوبہ

5 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔