پیر , 16 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

گیس کی پیداوار میں کمی، صارفین کو دن میں صرف تین اوقات گیس ملے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی

36 منٹس پہلے
A A
گیس کی پیداوار میں کمی، صارفین کو دن میں صرف تین اوقات گیس ملے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز) ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار گزشتہ 10 سال کے دوران تقریباً نصف رہ گئی، جس کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی محمد امین راجپوت کے مطابق گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی کے باعث کمپنی کو فراہمی محدود کرنا پڑ رہی ہے، جبکہ ایران جنگ کے بعد اپریل سے درآمدی مائع قدرتی گیس کی دستیابی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے گیس کی دستیابی کے مطابق ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اہم اوقات میں گیس دستیاب ہو۔

محمد امین راجپوت کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس کی دستیابی کم ہوکر تقریباً 605 ملین مکعب فٹ یومیہ رہ گئی ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ مقدار 695 ملین مکعب فٹ یومیہ تھی۔ دستیاب گیس میں سے تقریباً 300 ملین مکعب فٹ گھریلو صارفین کو فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ باقی گیس صنعت، بجلی گھروں اور کھاد کے شعبے کو دی جا رہی ہے۔

ایم ڈی ایس ایس جی سی نے کہا کہ کراچی میں مجموعی طور پر گیس کی فراہمی مناسب ہے، تاہم مختلف علاقوں کے شہری کم دباؤ کے باعث کھانا پکانے میں مشکلات کی شکایات کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق کسی ایک علاقے کے مسئلے کو پورے نظام کی صورتِ حال قرار نہیں دیا جا سکتا۔ کمپنی کا پائپ لائن نیٹ ورک تقریباً 50 ہزار کلومیٹر پر مشتمل ہے، جس میں سے 16 ہزار کلومیٹر کراچی میں ہے۔

انہوں نے گیس کے کم دباؤ کی ایک بڑی وجہ غیر قانونی کمپریسرز اور سکشن پمپس کے استعمال کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آلات پورے محلے یا عمارت کی گیس کھینچ سکتے ہیں۔ ان کے استعمال سے نہ صرف گیس کی فراہمی متاثر ہوتی ہے بلکہ حادثات اور جانی نقصان کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

محمد امین راجپوت نے صارفین سے اپیل کی کہ ایسے غیر قانونی آلات کے استعمال کی اطلاع کمپنی کو دیں تاکہ گیس کا دباؤ بحال کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے دوران تقریباً 7 ہزار کلومیٹر پرانی اور زنگ آلود گیس پائپ لائنیں تبدیل اور بحال کیں، جس سے دور دراز علاقوں میں دباؤ بہتر بنانے اور گیس کے ضیاع میں کمی لانے میں مدد ملی۔

ایم ڈی ایس ایس جی سی کے مطابق قطر سے درآمد ہونے والی دوبارہ گیس میں تبدیل شدہ مائع قدرتی گیس کی دستیابی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے، جبکہ بجلی اور کھاد کے شعبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی محدود گیس مختص کرنا پڑ رہی ہے۔

موضوعات : gasmdproductionReduction
ShareSend

متعلقہ خبریں

OGDCL faces difficulties in achieving full production from Bargazai oil field
تازہ ترین

او جی ڈی سی ایل کو بارگزئی آئل فیلڈ سے مکمل پیداوار حاصل کرنے میں مشکلات

9 نومبر , 2026
New system for transparent LPG auctions; decision taken to allocate 10% of the gas for remote areas.
اہم ترین 2

ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا نیا نظام، 10 فیصد گیس دور دراز علاقوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ

7 نومبر , 2026
US supports resuming Russian gas supplies to Europe; proposes restoring pipelines via Ukraine.
تازہ ترین

امریکا کی روسی گیس یورپ کو دوبارہ فراہم کرنے کی حمایت، یوکرین کے راستے پائپ لائنیں بحال کرنے کی تجویز

2 نومبر , 2026
LPG associations announce nationwide strike from November 16
تازہ ترین

ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

1 نومبر , 2026
UN warns Chevron over methane emissions from Gorgon gas project
تازہ ترین

گورگن گیس منصوبے سے میتھین کے اخراج پر اقوام متحدہ کی شیورون کو وارننگ

23 اکتوبر , 2026
خیبر پختونخوا تیل، گیس ، معدنیات سےمالا مال ہے ،فائدہ اٹھائیں گے،گورنر
پاکستان

خیبر پختونخوا تیل، گیس ، معدنیات سےمالا مال ہے ،فائدہ اٹھائیں گے،گورنر

21 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
دنیا میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھروں کا 73 فیصد حصہ ایشیا میں، چین سب سے آگے

دنیا میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھروں کا 73 فیصد حصہ ایشیا میں، چین سب سے آگے

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھروں کا 73 فیصد حصہ ایشیا میں، چین سب سے آگے

دنیا میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھروں کا 73 فیصد حصہ ایشیا میں، چین سب سے آگے

16 نومبر , 2026
گیس کی پیداوار میں کمی، صارفین کو دن میں صرف تین اوقات گیس ملے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی

گیس کی پیداوار میں کمی، صارفین کو دن میں صرف تین اوقات گیس ملے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی

16 نومبر , 2026
اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

16 نومبر , 2026
نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کے مؤقف میں کوئی تضاد نہیں، رضا ربانی

نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کے مؤقف میں کوئی تضاد نہیں، رضا ربانی

16 نومبر , 2026
Chaudhry Salik Hussain has sent a response to Maryam Nawaz’s legal notice claiming Rs 5 billion in damages.

چوہدری سالک حسین نےمریم نواز کے 5 ارب روپے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا  جواب بھجوا دیا

16 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔