اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایم پی او سے متعلق مقدمات کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق اپنے 5 نومبر کے حکم میں ترمیم کر دی۔ عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کو ایمرجنسی اور ایم پی او سے متعلق معاملات کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دیگر مقدمات کی سماعت جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے واضح کیا کہ حکم امتناع کا اطلاق صرف گورنر راج اور ایم پی او سے متعلق معاملات پر تھا، پشاور ہائی کورٹ آرٹیکل 199 کے تحت دیگر مقدمات سن سکتی ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 245 کی سادہ تشریح کی جائے تو آرٹیکل 199 کے تحت مقدمات کی سماعت ممکن نہیں رہتی، تاہم اس تشریح پر عمل کیا گیا تو پورا عدالتی نظام مفلوج ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جے شاہ دوسری مدت کیلئے آئی سی سی کے چیئرمین بن گئے
بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی آئینی عدالت کے 5 نومبر کے حکم نامے سے پشاور ہائی کورٹ کی کارروائی متاثر ہوئی ہے اور وکلا کی عدالتی پریکٹس بھی رک گئی ہے۔عدالت نے خیبرپختونخوا بار کونسل کو بھی مقدمے میں فریق بننے کی اجازت دے دی۔











