لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو مختلف طبی ٹیسٹوں کے لیے ہسپتال لایا گیا ہے۔ چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں قید کے دوران ان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی میں بینک کے قریب فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، سات زخمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپنی بیرک میں چہل قدمی کررہے تھے کہ اچانک چکر آنے کے باعث گر پڑے، جس سے ان کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق جیل حکام نے ان کے خون کے نمونے حاصل کرکے شوکت خانم ہسپتال بھجوائے تھے۔ تاہم اب انہیں مزید طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے لیے پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔








