کوئٹہ ( پاک ترک نیوز) ایف سی بلوچستان کے زیرِ اہتمام کوئٹہ میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی گرینڈ بلوچستان لیگ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی، ٹورنامنٹ میں بلوچستان بھر سے نوجوان کرکٹرز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔گرینڈ بلوچستان لیگ میں مجموعی طور پر 11 فرنچائزز نے حصہ لیا، جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران 28 سنسنی خیز میچز کھیلے گئے۔چاغی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ بیئرز نے چاغی اسکارپیئنز کو شکست دے کر چیمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر کوئٹہ تھے، جنہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ اور آئی جی ایف سی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، 63 افغان شہری گرفتار
کھلاڑیوں نے لیگ کے انعقاد پر ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسے کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔












