اسلام آباد (پاک ترک نیوز )ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان کی قومی ٹیم اردن روانہ ہو گئی ہے۔ عالمی مقابلے 11 سے 14 نومبر تک اردن کے شہر عقبہ میں منعقد ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت وجاہت اللہ خان اعوان کریں گے، جبکہ ہارون بندیال ٹیم کے کوچ ہوں گے۔
قومی ٹیم میں مہار تصور عباس لک، ناصر عباس گوانس، نگاہ حسین اور محمد صغیر زرگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سابق ایس ایچ او جاوید ابڑو کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
پاکستانی ٹیم اس عالمی مقابلے میں گزشتہ کارکردگی کو دہرانے اور بہتر پوزیشن حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔





