اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) مکہ دفاعی اتحاد کے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے ،اسحاق ڈار نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو مکہ دفاعی اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اسحاق ڈا نے مکہ دفاعی اتحاد کے سیکریٹری جنرل کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاپاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی طاقتوں کی پاکستان کے معدنی ذخائر پر نظر ہے،مولانا فضل الرحمان
نائب وزیراعظم نے کہا خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ دفاعی اتحاد کا کردار انتہائی اہم ہے، نائب وزیراعظم نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے سفارتی تعاون اور کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔









