لاہور(پاک ترک نیوز) پیٹرول پمپ اونرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اتار چڑھاؤ پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو خط لکھ کر کاروباری مشکلات سے آگاہ کر دیا۔خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے باعث پیٹرول پمپ مالکان کو اسٹاک مینجمنٹ میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے کاروبار بھی شدید نقصان سے دوچار ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی شدید قلت،وجہ سامنے آ گئی
ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر مشاورت کی ضرورت ہے تاکہ پیٹرول پمپ مالکان کو درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکے۔وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں اور ان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کے حل کے لیے قابلِ عمل لائحہ عمل تیار کریں۔












