واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو بری طرح کمزور کر دیا ہے اور اس کی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےصدر ٹرمپ کا کہنا تھا، ہم نے ایران کو شکست دی ہے اور ہم مسلسل اسے شکست دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایران کے خلاف کارروائی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے لیے بہت ہمت درکار تھی، اور اگر یہ بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو ایران اب تک جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں ، خواجہ آصف
روس اور چین کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے معاملے میں روس کا کردار انتہائی محدود رہا، جبکہ روس اس سے کہیں زیادہ کر سکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس اور چین دونوں ہی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے میں ناکام رہے۔












