جمعہ , 16 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید

2 گھنٹے پہلے
A A
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا شکار رہنے والے سینئر سیاست دان سے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی۔

اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نااہلی، نالائقی اور بدعنوانی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے بجائے ان کی حمایت میں بات کرنا افسوس ناک ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جن لوگوں کی حمایت میں بیانات دیے جا رہے ہیں، کیا وہ تیرہ برس میں کسی ایک شہید کے جنازے میں بھی شریک ہوئے؟ ان کا الزام تھا کہ دہشت گردوں کو پناہ دی گئی، انہیں وسائل فراہم کیے گئے اور پاکستان پر حملوں کے لیے صوبے کی زمین استعمال کرنے دی گئی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی زندگیاں دہشت گردی کی نذر ہوئیں، جبکہ صوبے کے وسائل دھرنوں اور احتجاجوں پر خرچ کیے گئے اور تیرہ قیمتی سال بدعنوانی اور نااہلی کی نذر کر دیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرنے والے سپہ سالار اور ان کی قیادت میں حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کو ملنے والے اعزاز کے بارے میں مولانا فضل الرحمٰن کے الفاظ نے ہر محب وطن پاکستانی کا دل دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسر اور جوان آج بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ ہر روز کوئی ماں اپنے بیٹے، کوئی بہن اپنے بھائی اور کوئی خاندان اپنے پیارے سے محروم ہو رہا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کا ساتھ دینا مولانا فضل الرحمٰن کے شایان شان نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت خود دہشت گردی کے زخم سہہ چکی ہے اور ان کے ساتھیوں نے قربانیاں دی ہیں۔ مریم نواز شریف کے مطابق جن لوگوں کی آج حمایت کی جا رہی ہے، وہ ماضی میں مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرتے اور ذاتی حملے کرتے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کا دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہونا ان کی سمجھ سے باہر ہے۔

موضوعات : fazalulrehmanMaryam Nawaz
ShareSend

متعلقہ خبریں

Punjab Chief Minister Maryam Nawaz issues a major directive to provide affordable flour and wheat to the public.
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام کو سستا آٹا اور گندم فراہم کرنے کابڑا حکم

10 اکتوبر , 2026
Tribute to the martyrs of the October 8, 2005 earthquake; Maryam Nawaz expresses solidarity with the victims.
پاکستان

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے شہدا کو خراجِ عقیدت، مریم نواز کا متاثرین سے اظہارِ یکجہتی

8 اکتوبر , 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح

13 ستمبر , 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مریم نواز کے خلاف قرارداد منظور
اہم ترین 3

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مریم نواز کے خلاف قرارداد منظور

11 ستمبر , 2026
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا
پاکستان

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

9 ستمبر , 2026
فضل الرحمان کی محمود اچکزئی سے ملاقات
پاکستان

فضل الرحمان کی محمود اچکزئی سے ملاقات

20 اگست , 2026
اگلی خبر
وزیراعظم شہباز شریف کا استنبول میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم شہباز شریف کا استنبول میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی دوسری بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی دوسری بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں

16 اکتوبر , 2026
کراچی: گلشنِ حدید میں پانچ افراد کی موت، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹس پولیس کو موصول

کراچی: گلشنِ حدید میں پانچ افراد کی موت، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹس پولیس کو موصول

16 اکتوبر , 2026
سونا فی تولہ 2 ہزار 800 روپے مہنگا، قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی

سونا فی تولہ 2 ہزار 800 روپے مہنگا، قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی

16 اکتوبر , 2026
سعودی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک سعودی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

سعودی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک سعودی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

16 اکتوبر , 2026
این سی سی آئی اے کی بڑی گرفتاریاں، فردِ جرم عائد ہونے کی شرح انتہائی کم

این سی سی آئی اے کی بڑی گرفتاریاں، فردِ جرم عائد ہونے کی شرح انتہائی کم

16 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔