راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر بلے باز فخر زمان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 100چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 100چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔
انہوں نے یہ اعزاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکن فاسٹ بولر بنورا فرنینڈو کو ڈیپ مڈ وکٹ کے اوپر چھکا لگا کر حاصل کیا تاہم ان کی یہ کامیابی ٹیم کو فتح دلانے میں مددگار ثابت نہ ہو سکی۔
قومی جارح مزاج بیٹر کو اس میچ سے قبل 99 چھکے لگا چکے تھے اور انہیں تاریخی سنگ میل تک پہنچنے کے لیے صرف ایک چھکے کی ضرورت تھی۔تاہم ان کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور وہ 12 رنز بناکر ایشان ملنگا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کا منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
دوسری جانب کوشال مینڈس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔












